شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت،زیارت میں منفی 15، قلات میں منفی 11 درجہ حرارت ریکارڈ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وادیٔ زیارت میں آج رواں موسمِ سرما کا سرد ترین دن رہا جہاں درجۂ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔زیارت میں 3 جنوری کو درجۂ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت منفی 8، قلات میں منفی 11،ژوب میں منفی 5 اور پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


