1967ءعرب اسرائیل جنگ میں ہلاک اردن کے 15 فوجی اہلکاروں کی باقیات برآمد

اردن (مانیٹرنگ ڈیسک ) 1967ءکی عرب اسرائیل جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اردن کے 15فوجی اہلکاروں کی باقیات یروشلم کے قریب سے برآمد کرلی گئیں۔ اردن کے میڈیا کے مطابق یروشلم کے قریب بیت حنینہ التحتہ سے 15 انسانی ڈھانچے برآمد کیے گئے ہیں۔ فلسطین کے پبلک پراسیکیوشن آفس اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ان باقیات کو فلسطین کے انسٹیٹیوٹ آف فارنزک میڈیسن منتقل کر دیا گیا ہے۔ اردن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی جائے گی تاکہ متعلقہ حکام سے تعاون کیا جاسکے اور ڈھانچوں کی شناخت ہوسکے۔ بیان میں کہا گیا کہ تکنیکی اور طبی وجوہات کی وجہ سے ڈھانچوں کی شناخت کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں