طیارہ حادثہ: تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز پیش آنے والے طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللّٰہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسدِ خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لواحقین کی تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیںترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں