کوئٹہ میں سردی کی شدت، مختلف علاقوں میں گیس غائب
کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے ہوتے ہی مختلف علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر غائب ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پشتون آباد، بروری، محمدخیرروڈ،سرکی روڈ،کاسی روڈ، جان محمد روڈ،زرغون روڈ سریاب ،قمبرانی روڈ ، حاجی غیبی روڈ اورقلعہ محمد حسنی و مضافات میں گیس کا پریشر غائب ہوگیا۔ پریشر نہ ہونے سے جہاں لوگوں کو کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں بچے اور بوڑھے سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے حکا م بالا سے دوخواست کر تے ہوئے کہا کہ گیس کی مسئلہ کا جلد سے جلد حل نکالا جائے بصورت دیگر ہم گیس میٹر وں کے ساتھ گیس دفتر کی سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائینگے ۔


