فیس بک کے ملازمین اب گھروں میں رہ کر کام کر سکتے ہیں

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک ملازمین بھی اپنےگھروں سے ہی کرسکیں گے ۔کچھ روز قبل فیس بک اور گوگل نے اپنے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں 7 ماہ کے مزید اضافے کا اعلان کیا تھا۔مگر اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ کچھ ملازمین کے پاس ہمیشہ کے لیے گھر میں رہ کر کام کرنے کا آپشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سے 10 سال کے دوران فیس بک کے 50 فیصد ملازمین گھروں میں رہ کر کام کریں گے اور اس حوالے سے متعدد پہلوؤں پر کام کیا جائے گا۔دوسری جانب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ نے بھی ملازمین کو ہمیشہ گھر سے کام کرنے کا آپشن دیا تھا۔فیس بک سے قبل ٹوئٹر، اسکوائر اور Shopify نے بھی اپنے ملازمین کو مستقل گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں فیس بک کے لیے کام کرنے والے افراد کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ رواں سال ان 10 ہزار

اپنا تبصرہ بھیجیں