تخریب کاروں نے تھانہ سربند پر حملے میں جدید اسلحہ استعمال کیا، آئی جی خیبر پختونخوا
پشاور (انتخاب نیوز) آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور میں تھانہ سربند پر تخریب کاروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ تخریب کاروں نے جو اسلحہ استعمال کیا وہ جنوبی اضلاع میں بھی استعمال ہوا ہے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ تخریب کاری کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، پولیس نے بہادری سے تخریب کاروں کا حملہ پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی ایس پی نے تخریب کاروں کے حملے کا جرات سے مقابلہ کیا، صوبائی حکومت نے فنڈز بھی جاری کیے ہیں۔
Load/Hide Comments


