سندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ، رزلٹ تاخیر کا شکار

کراچی (انتخاب نیوز)سندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ، پہلے پولنگ مکمل رات گئے تک نتائج مکمل نہ ہوسکے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا رزلٹ کی تاخیر پر شکوک شبات کا اظہار پی پی ،پی ٹی آئی اور تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا کراچی میں اکسریت حاصل کرنے کا دعویٰ ۔الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتوں نےفارم 12,11 پولنگ ایجنٹس کونہ دینےکی شکایات کی ہیں، آراو کے ذریعے پریزائیڈنگ افسران کو فارم 11 ، 12 پولنگ ایجنٹس کو دیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیے جا رہے ،کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں،آر او نے نتائج کا اعلان نہیں کیا تو شہر بھرمیں دھرنے شروع کردیں گے۔پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کل تک جماعت اسلامی الیکشن کرانے کا کہہ رہی تھی،اب نتائج آنا شروع ہوئےہیں تو جماعت اسلامی دھرنوں کی بات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں