ڈالر کی اڑان جاری، انٹر بینک میں 228 روپے 27 پیسے کا ہوگیا
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے ساتھ امریکی ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے۔ پیر کی صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228روپے 27پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228روپے 15پیسے کا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 268 پوائنٹس کم ہونے بعد 40ہزار 55پر آ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


