پنجگور میں ایرانی سرحد سے مسلح گروہ کا حملہ، 4 پاکستانی سیکورٹی اہلکار جاں بحق
پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے متصل پنجگور میں مسلح کارروائی میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے، مسلح گروہ نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، حکام کی جانب سے ایرانی حکومت سے مسلح گروہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


