رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی افسران کی خضدار پریس کلب آمد، نئی کابینہ کو مبارکباد، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

خضدار (نامہ نگار)کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی،ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا خضدار پریس کلب آمد،نئی کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد،پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی اور کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے پریس کلب کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان،خضدار کے صحافی اہل بلوچستان کے لئے ایک مثال ہیں وہ حقیقی رپورٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے حکومتی،سیاسی اور قبائلی اخلاقیات کا خیال رکھ کر رپورٹنگ کرتے ہیں دورے کے موقع پر صحافیوں سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر قلات ڈویڑن داو¿د خان خلجی،ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خضدار پریس کلب کا دورہ کیا اور نئی کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی،خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل نے مہمانوں کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا ان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پریس کلب کی مجموعی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویڑن داو¿د خان خلجی،ایم پی اے میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار پریس کلب کا شمار نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے بڑے پریس کلبوں میں ہوتا ہے اس پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں یہاں کے صحافیوں نے بہتر انداز میں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کا انداز احسن اور شائستہ ہے اور خضدار کے صحافی حکومت،عوام،اور ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں مثبت رپورٹنگ،صحافتی اخلاقیات کے حوالے سے خضدار کے صحافی اپنے مثال آپ ہیں ہم بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جا کر خضدار پریس کلب اور خضدار کے صحافیوں کے مثبت کردار کا زکر کر کے فخر محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے کوئی معاشرہ صحافت کے بغیر شعوری ترقی نہیں کر سکتی کیونکہ صحافت وہ واحد شعبہ ہے جو شعور پھیلاتا ہے روادری کو فروغ دیتا ہے،پوری دنیا میں علاقے کی خوبصورت چہرہ پیش کرتا ہے اور یہی خصوصیات خضدار کے صحافیوں میں ہیں حکومت بلوچستان صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی رہی ہے اور آج بھی ڈویڑنل انتظامیہ و ضلعی انتظامیہ خضدار کے صحافیوں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے ہم صحافیوں کی نشاندہی پر مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھاتے ہیں ان کی اچھی تجاویز پر عمل کرکے علاقے کی روشن مستقبل کے لئے کام کر رہے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خضدار پریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کے دوست تجربہ کار ہیں علاقے کے سیاسی،قبائلی روایات سے واقف ہے ہمیں ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ وہ حسب سابق صحافتی اخلاقیات کو سامنے رکھتے ہوئے علاقے کے روایات کے مطابق اسی طرح غیر جانبدارانہ انداز میں رپورٹنگ جاری رکھیں گے کمشنر قلات ڈویڑن داو¿د خان خلجی نے پریس کلب کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا جبکہ ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ میں پہلے ہی پریس کلب خضدار کے لئے ایک واٹر سپلائی اسکیم دینے کا اعلان کیا ہے اس پر عنقریب کام شروع ہو گا جبکہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے قبل ازیں بھی خضدار پریس کلب کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل نے مہمانوں کو خضدار پریس کلب اور صحافیوں کے جملہ مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد اقبال مینگل،سینئر نائب صدر میر علی شیر ناز بروہی،سینئر صحافیوں ایوب بلوچ،ندیم گرگناڑی،یونس بلوچ،غلام مرتضی بلوچ،عبدالرزاق بلوچ،الطاف باجوئی،عامر باجوئی،عبدالجبار حسنی اور دیگر بھی موجود تھے کمشنر قلات ڈویڑن،ایم پی اے خضدار اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے پریس کلب کے بلڈنگ و مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا قبل ازیں پریس کلب پہنچنے پر صحافیوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں