منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے کے سامنے پیش

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں اپنا جواب جمع کروا دیا، ایف آئی اے لاہور کی جانب سے انہیں 9سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا، وزیر اعظم کے صاحبزادے کے خلاف رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاﺅنٹس پر مقدمہ درج ہے۔سلیمان شہباز نے کئی سال تک بیرون ملک رہنے کی وجہ سے کیس کی پیروی نہیں کی تاہم گزشتہ ماہ وطن واپس آنے کے بعد وہ کیس میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں، سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں