چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستان، سعودی عرب کا میچ ایک ایک گول سے برابر

خوبیر(مانیٹرنگ ڈیسک) چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اورسعودی عرب کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔سعودی عرب کے شہر خوبیر میں کھیلے گئے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آخری میچ سعودی عرب کی ٹیم سے تھا۔ پہلے ہاف کے انتیس ویں منٹ میں ال بنداری مبارک نے گول کر کے سعودی عرب کی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔دوسرے ہاف کے پیسنٹھ ویں منٹ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے شاندار گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ ایک ایک سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے کئی مووز بنائیں لیکن بال کو جال میں پھینکنے میں ناکام رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں