پی ٹی ایم کے ایم این ایز علی وزیر اور محسن داوڑ کو افغانستان جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جانے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے ایم این ایزعلی وزیر اور محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر امیگریشین سیکشن پر روک دیا گیا واضح رہے کہ افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے تعلق رکھنے اہم پشتون رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی

اسلام آباد،ایم این ایز علی وزیر اور محسن داوڑ اسلام آباد ائیرپورٹ کے امیگریشن سیکشن میں حکام سے بات چیت کررہے ہیں

جن میں بلوچستان سے اے این پی کے اصغر اچکزئی بھی شامل ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں کابل جانے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد،ایم این ایز علی وزیر اور محسن داوڑ اسلام آباد ائیرپورٹ کے امیگریشن سیکشن میں حکام سے بات چیت کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں