سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دربار عالیہ بھیرہ شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر ہم پیر الحسنات شاہ صاحب اور ان کی پوری فیملی کے شکر گزار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شمولیت اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ عمران خان نے حرمت رسول اور اسلام کے لیے جو عالمی خدمات سر انجام دی وہ اپنی مثال آپ ہیں۔اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں