پشین کے علاقے میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان قتل

پشین (این این آئی) پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں معمولی تکرار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ صدر کے مطابق کلی تراٹہ میں کبیر محلہ کے قریب علاقے کے دو خاندانوں کے مابین معمولی تکرار پر ایک شخص زین اللہ نے بیس سالہ عمران خان ولد سعداللہ قوم کھرل پر مبینہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم زین اللہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں