نوشکی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق چار زخمی

کوئٹہ:نوشکی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق چار زخمی، لیویز کے مطابق منگل کو نوشکی کے علاقے جنگلات کے مقام پر قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر پک اپ گاڑی الٹنے سے نعمت اللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ خلیل احمد، ثناء اللہ، نجم الدین، نور شاہ زخمی ہوگئے لیویز نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں