نوشکی، مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق، 3افراد زخمی

نوشکی:دوکارموٹروں کے مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد شدید زخمی جبکہ کمسن بچہ تالاب ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق نوشکی میں بدھ کے روز کلی یارجان بادینی کے قریب ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ایک شخص شدید زخمی جبکہ کمسن بچہ گاڑی میں سوار معجزاتی طور پر محفوظ رہے اس کے علاوہ کلی تاج آباد کے قریب وٹس کار موٹر حادثے کا شکار رہی جس میں سوار کلی قاضی آباد کا رہائشی عبداللہ اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوئے جبکہ تیسرے واقعہ میں کمسن بچہ کلی کسانکوری میں اسنا ولد نظر محمد بادینی تالاب میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں