سردار عثمان بزدار کی عید کے موقع پر بلوچستان کا دورہ

موسی خیل: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اچانک بلوچستان کے علاقے موسی خیل کا دورہ کیا، دورہ میں علاقے کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور عوام کو عید کی مبارک باد دی۔سردار عثمان بزدار نے لوگوں کو عید کے تحفہ میں علاقے میں کالج دینے کا اعلان کیا۔ موسی خیل بلوچستان کے شمالی مشرق میں ہے جو ڈیرہ غازی خان کے سرحد پر واقع ہے۔ موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں بزدار قبیلے کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں