عید الفطر کے موقع پر مختلف لڑائی جھگڑوں میں 19افراد زخمی
0 تبصرے
مستونگ:عیدالفطر کے موقع پر مستونگ شہر و گردونواح میں تین مختلف لڑائی جھگڑوں میں 19 افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا متعلقہ انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہیں تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے خوشی کے موقع پر کلی لدھا میں السادات اور محمد شہی قبائل کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لاٹیوں اور فائرنگ سے 4 افراد کی زخمی ہوئے زخمیوں میں السادات قبائل کے معروف شخصیت سید عامر شاہ بھی شدید زخمی ہے جنھیں کوئٹہ منتقل کیا گیاجبکہ مستونگ کے نواحی علاقہ کلی فیض آباد میں سارنگزئی و لہڑی قبائل کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ کانک کے علاقے کلی جتک میں خانہ بدوشوں اور کلی کے رہائیشی کے درمیان معمولی تنازعہ پر تصادم ہوا تصادم میں دونوں جانب سے 5 افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا دریں اثناالسادات اور محمد شہی قبائل جبکہ سارنگزئی اور لہڑی قبائل کے مابین ہونے والے جنگ و جھگڑوں کے بعد نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے ثالثی کا کردار ادا کر کے چاروں فریقین کے درمیان دو دو روز کی جنگ بندی کرا دی۔