غیرت کے نام پر ایک اور قتل، ملزم فرار

تمبو:منجھوشوری کے علاقے میں غیرت کے نام پر دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ صوبہ خان میں ملزم الہی بخش نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسمات عظیمہ بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں