کوئٹہ: پابندیوں کے باوجود عید کے تیسرے روز بھی میلے اور پکنک کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(این این آئی)کوروناوائرس کے حوالے سے پابندی کے باوجود کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں میں عید کے تیسرے روز بھی عید میلہ جاری رہے بچوں اور بڑوں احتیاطی تدابیر کو یکسر نظرانداز کرکے عید میلے کے مزے اڑائے تفصیلات کے مطابق منگل کو کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے پابندی کے باوجود شہر کے وسطی علاقے پٹیل باغ اورملتانی محلہ سمیت دیگر علاقوں میں عید میلہ جاری رہا عید میلے میں بچوں کیلئے اونٹ اور تانگے کی سواری کااہتمام کیاگیا، بچے اور بڑے اونٹ اورتانگے کی سواری میں مصروف نظر آ ئے بچے رکشہ کی بھی سواری بھی کرتے رہے،لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ کوروناکے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو نظراندازکردیاگیا، صوبائی حکومت کی جانب سے عید کے مو قع پر عید میلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، عید کیروز شام کو انتظامیہ نے کارروائی کرکے عید میلہ ختم کرادیاتھا تاہم دو روز کیبعد پٹیل باغ اورملتانی محلہ میں عید میلہ دوبارہ لگ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں