پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 30افراد ہلاک، کیسز 57 ہزار

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا نے مزید 30 افراد کی جان لے لی، موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1197 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی۔ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عید کے بعد لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اشارہ دیدیا۔کورونا بدستور بے قابو، مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات ایک ہزار ایک سو 97 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں 57 ہزار 705افراد وائرس سے متاثر ہیں۔سندھ میں 22 ہزار 934، پنجاب میں 20 ہزار 654 مریض، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80 اور بلوچستان میں 3 ہزار468 کیس سامنے آئے۔ اسلام آباد میں سترہ سو اٹھائیس کورونا کا شکار ہیں، وائرس نے آزاد کشمیر میں دوسو گیارہ، گلگت بلتستان میں چھ سو تیس لوگوں کو نشانہ بنایا۔مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عید کے بعد لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اشارہ دیدیا، انکا کہنا ہے کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا، لاپرواہی کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، صورتحال ایسی ہی رہی تو نرمی کے فیصلے پر نظرثانی ہوگی۔سندھ حکومت نے عید کے بعد صوبے میں کرفیو لگانے کی افواہوں کی تردید کی ہے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، کورونا کی روک تھام کیلئے بھرپور ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں