اسرائیل ،نیتن یاہو نے سپریم کورٹ کے حکم پر سینئر وزیر کو برطرف کر دیا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے ایک سینئر وزیر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز اسرائیل کی کابینہ کے اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ وزیر داخلہ اور وزیر صحت کے طور پر کام کرنے والے آریہ دیری کو برطرف کر رہے ہیں،اسرائیل کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے فیصلہ کیا تھا کہ دیری گزشتہ سال ٹیکس کے جرم میں سزا پانے کی وجہ سے کابینہ کے وزیر کے طور پر کام نہیں کر سکتے،وزیر اعظم دفتر کے ایک بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے دوران دیری کو بتایا کہ ایک بھاری دل، بڑے دکھ اور انتہائی مشکل احساس کے ساتھ میں آپ کو حکومت میں وزیر کے عہدے سے ہٹانے پر مجبور ہوں،دوسری جانب بعض رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بینجمن نیتن یاہو کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے، جس نے ملک کی اعلی عدالت کے اختیارات کو روکنے کی کوشش کی ہے، یاہو آریہ دیری کی حکومت میں واپسی کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں