کراچی،سٹی کورٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی

کراچی(انتخاب نیوز) سٹی کورٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سٹی کورٹ میں ایک شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خاتون اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اور فائرنگ کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں