پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاﺅن، بلوچستان بھر میں فراہمی معطل، معمولات زندگی ٹھپ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن 22 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی کیسکو کے مطابق بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی 220کے وی اوچ سبی ، 220 کے وی دادو خضدار اور 220 ڈیرہ مراد جمالی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے کوئٹہ اور صوبے میں بند بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے تقریباً 10 گھنٹوں کے بعد کوئٹہ کے 4 گرڈ اور جزوی بجلی کی بحالی کو ممکن بنادیا گیا ہے۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے بحالی کے لئے این ٹی ڈی سی کی جانب سے کوششیں جاری ہے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو معمولات زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوموار کی صبح ساڑھے 7 بجے نیشنل گرڈ کے سسٹم کی فریکونسی کم ہونے سے بجلی کے نظام میں طویل بریک ڈاﺅن ہوا پاور ڈویژن بجلی کی بحالی اور سسٹم میں بہتری کے لئے کام کررہا ہے بلوچستان میں کوئٹہ سمیت صوبے کے 22 سے زائد اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔


