پنجگور کی تحصیل پروم کے حل طلب مسائل

پنجگور ,پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل پروم دور حاظر کی سہولتوں سے محروم ہے تحصیل پروم میں آر ایچ سی ہسپتال موجود ہے مگر ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کمی اور علاج کے مطلوبہ سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بیماری کی صورت میں پنجگور کا رخ کرنا پڑتا ہے جوکہ ایک غریب کے دسترس سے باہر ہے اس لئے آر ایچ سی کو تمام مطلوبہ سہولت فراہم کرکے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل کی پوسٹوں پر تعیناتی کی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو علاج کی سہولت میسر ہو ںپروم ایک زرعی علاقہ ہے مگر علاقے میں پانی کے وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بنجر پڑی ہیں سابقہ دور حکومت میں علاقے کو بجلی کی فراہمی کیلئے کام شروع ہوچکا تھا مگر تاحال یہ کام تعطل کا شکار ہے اور یہ علاقہ بجلی جیسی سہولت سے محروم ہے موجودہ حکومت منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے اقدامات کرے اور علاقے میں بجلی کے آنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینوں کو زیر کاشت لایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں زمینداروں کو شمسی سسٹم فراہم کیا جائے تاکہ اپنے زمینوں کو سیراب کرسکین کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار سڑکوں پر ہے چند سال قبل جو روڑ تعمیر کی گئی تھی اب وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اس کودوبارہ تعمیر اور مرمت کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو سفر کی سہولت میسر ہو علاقے میں ایک ہائی سکول اور مڈل سکولز موجود ہیں ان کی حالت کے بارے میں علاقے کے لوگ بہتر جانتے ہیں کہ بہر حالعلاقے کے طلباءکو مزید تعلیم جاری رکھنے کےلئے علاقے میں انٹر کالج کی ضرورت ہے اور علاقے میں گرلز سکولز کو اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے اسی طرح علاقے کےلوگ پینے کے صاف پانی کی سہولت سے بھی محروم ہیں اسی طرح علاقے میں روزگار کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے وہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کر کے اپنا گزر بسر کرتے ہیں اور روز گار کے متلاشی ہیں ان کو روز گار دینے کے لئے حکومت اقدامات کرے ان توجہ طلب مسائل کے حل کے لئے حکومت اور علاقے کے منتخب عوامی نمائندے توجہ مزکور کریں اور ایک تحصیل ہوتے ہوئے پروگرام بنیادی سہولیات سے محروم ہے صحت تعلیم روڈ پانی بجلی روز گار وغیرہ عوام کی ضرورت ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں