طیارہ حادثے کے ورثاء کو 50لاکھ انشورنس کی رقم دی جائے گی ، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا ء کو فی کس 50 لاکھ روپے انشورنس رقم دی جائے گی۔عمران اسماعیل نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نیو کراچی کے رہائشی دو بھائیوں کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ طیارہ حادثے کی 34 میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ڈی این اے میں وقت لگ سکتا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ختم ہورہا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے ساتھ نہیں چل سکتے، تاثر دیا جاتا ہے کہ جس کو کورونا ہوگیا اس کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ سائن ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر آرہے ہیں کہ کورونا کا علاج لاک ڈاؤن میں نہیں ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اگر 40 دن میں ہزار بستروں کا اسپتال بناسکتے ہیں تو لاک ڈاؤن کرلیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر ہزار وینٹی لیٹر 15دن میں آسکتے ہیں تو لاک ڈاؤن کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں