سبی، زمین کے تنازعہ پر تصادم، 6افراد زخمی


سبی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ تلی کے گاؤں کبہ گہرامزئی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں جاوید، سیف اللہ، میر ہزار، دوست محمد،گہنور خان اور محمد رمضان شامل ہیں
Load/Hide Comments