فرانس کا اسرائیل سے غرب اردن کے الحاق کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ

پیرس ۔فرانس نے منگل کے روز اسرائیلی حکومت سے مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے فیصلے اور اقدامات پر سخت رد عمل آسکتا ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لی دریان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت غرب اردن کی یہودی کالونیوں کے الحاق سے متعلق کسی بھی اعلان سے باز رہے۔ اس نوعیت کے اعلانات سے خطے میں دیرپا امن مساعی بری طرح متاثرہو سکتی ہیں۔

پیرکے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نےاعلان کیا تھاکہ آنے والے مہینوں میں وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی حکومت اپنی یورپی اتحادیوں کی طرف سے مخالفت اور مذمت کے باوجود صہیونی ریاست حصے ملانے کا عہد کیا ، اور اہم اتحادیوں کی جانب سے بڑھتی مذمت کے باوجود غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی غرب اردن کے تمام علاقے پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم ہیں۔ جب کہ اسرائیلی ریاست نے غرب اردن کے تیس فی صد سے زاید علاقوں کو صہیونی ریاست کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرقیادت امریکی انتظامیہ نے واضح طورپر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی توسیع میں صہیونی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن کے الحاق کو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ غرب اردن کے علاقوں کے الحاق کے الحاق سے متعلق اعلان کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں