بولان شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار، ٹوٹنے والے پلوں کی تعمیر نہ ہوسکی، حادثات معمول

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، آمدو رفت میں دشواری کا سامنا، حادثات میں اضافہ، بارشوں سے ٹوٹنے والے پلوں پر تاحال کام شروع نہ ہوسکی، اگست 2022مون سون کے بارشوں نے بولان شاہراہ کو مکمل طور پر خستہ حال کردیا ہے۔ شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مچھ پل پنجرہ پل بی بی نانی پل پر تاحال مرمتی کام شروع نہ ہوسکی شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے کیساتھ ساتھ حادثات میں اضافہ ہوگیا جس سے انسانی قیمتی جانیں ضیاع ہورہے ہیں جبکہ بولان شاہراہ جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے جو کسی بھی وقت بڑا حادثے کا سبب بن سکتا ہے طویل عرصے گزرنے کے باوجود پنجرہ پل کی تعمیر پر کام شروع نہ ہونے کیوجہ سے متبادل راستہ دریا بولان سے ہوکر ہی گزرتا ہے جہاں ٹریفک کا بند ہونا روز کا معمول بن گیا ہے آئے روز بچے بوڑھے خواتین ٹریفک میں پھس کر رہ جاتی ہے کولپور تا ڈھاڈر تک شاہراہ شکستہ حال ہیں مچھ شہر کو بولان شاہراہ سے ملانے والا واحد زمینی رابطہ مچھ پل پر بھی کام شروع نہ ہوسکا جبکہ مذکورہ پل کی تعمیر و مرمت کیلئے دعوے وعدے کیے گیے لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا بولان شاہراہ پر سفر کرنا محال ہوگیا موجودہ حکومت شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے اور تعمیر ومرمت پر فلفور کام شروع کیا جائے تاکہ عوام باآسانی اپنے منزل مقصود تک سفر کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں