عمران خان نے پرسنل نمبر سے کال کرکے میری حوصلہ افزائی کی، اہلیہ فواد چودھری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا ہے۔عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ان کے شوہر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔عمران خان نے فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی فوادچوہدری کی اہلیہ حبا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے مجھے پرسنل نمبر سے کال کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔ حبا چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا آپ پریشان بالکل نہ ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ ہمیں پریشرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اہلیہ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ میرا نمبر آپ کے پاس ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو تو کال کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں،ہائیکورٹ میں اپیل لگ گئی ۔حبا چوہدری نے پرسنلی فون کرنے اور فیملی کا خیال رکھنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں