پاسکو سے خریدی گئی دو لاکھ بوریاں گندم کوئٹہ اور پشین پہنچ گئیں، فلور ملزم کو سپلائی شروع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے پاسکو سے خریدی گئی دو لاکھ بوریاں گندم کوئٹہ اور پشین پہنچ گئیں فلورملز کوگندم کی سپلائی شروع کردی گئی،محکمہ خوراک نے جلد آٹے کے ریٹس کم ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک ظفر اللہ نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے صوبے میں گندم کی قلت کے پیش نظر پاسکو سے دو لاکھ بوری گندم خریدی تھیں،خریدی گئی گندم بلوچستان پہنچ گئی ہے،ان بوریوں کو کوئٹہ اور پشین کے گودام میں رکھا گیا ہے۔ ڈی جی خوراک نے بتایا کہ پاسکو کی جانب سے دو لاکھ گندم آنے کے بعد فلور ملز مالکان کو گندم فراہمی شروع کردی گئی جس سے کوئٹہ سمیت صوبے میں آٹے کے ریٹس کم ہونے کا امکان ہے۔ڈی جی خوراک نے مزید بتایا کہ بلوچستان حکومت پاسکو سے مزید دو لاکھ بوری گندم کی خریداری کیلئے بات چیت کررہی ہے تاہم پنجاب کی جانب سے بلوچستان کو چھ لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا معاملہ ریٹس زیادہ ہونے کی وجہ سے کھٹائی کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں