اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اردن میں شاہ عبداللہ سے بات چیت

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عمان میں ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی گذشتہ ماہ وزارتِ عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔دونوں رہ نماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم)میں مسجداقصی کی صورت حال اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا۔نیتن یاہو کے دفتر نے کہاکہ دونوں لیڈروں نے علاقائی اموراور دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی ہے۔واضح رہے کہ نیتن یاہوکے گذشتہ دورحکومت ان کے شاہ عبداللہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے اور اس کی وجہ اسرائیل کی پالیسیاں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں