ٹیکسلا، گیس لیکج دھماکا ، 2 بچے جاں بحق، ماں سمیت 3 جھلس کر زخمی
ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسلا کے علاقے میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور ماں سمیت 3 جھلس کر زخمی ہو گئے۔علاقے میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث والو کھلا رہ جانے سے کمرے میں گیس بھر گئی۔ اہل خانہ کے ماچس جلانے پر اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔امدادی ٹیم کے مطابق گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 5 سالہ سودیس اور 4 سالہ اویس جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ بچوں کی والدہ ، سب سے چھوٹا بچہ اور ایک بزرگ بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ابتدائی امدادی کارروائی کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


