ایران کا 12 سرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں اسرائیل سے رابطے کے الزام میں بارہ دہشتگردوں کا ایک گروپ پکڑا گیا ہے ،ایرانی میڈیا کے مطابق ،ایرانی خفیہ امور کے وزیر اسماعیل خطیب نے ملک بھر میں تخریب کاریوں سے متعلق بریفنگ دی ،اسماعیل خطیب نے کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی میں مصروف بارہ دہشتگردوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ اسرائیل سے رابطے میں تھا ،انہوں نے بتایا کہ ایران کے دشمنوں نے تخریب کاری کا یہ منصوبہ مہسا امینی کے مظاہروں کی ناکامی کے جواب میں بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں