ضلع لسبیلہ میں کورونا وائرس کے مزید 5کیسز، تعداد 47ہو گئی

حب (نمائندہ انتخاب) ضع لسبیلہ حب میں کورونا وائرس کے پانچ مزیدنئے کیسز رپورٹ ہوگئے مجموعی تعداد 47 ہوگئی، مقامی سطح پر وائرس کے پھیلنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ، اب تک لسبیلہ میں 288ٹیسٹ کئے گئے ہیں عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر حب موبائل مارکیٹ سے سیمپل حاصل کئے گئے تھے جن میں سے گذشتہ روز مزید پانچ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکے ہیں اس طرح ضلع لسبیلہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 47 ہوگئی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں ان تمام مریضوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے اور ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے سیمپلز اکٹھے کئے جائیں گے انہوں نے عوام الناس سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ یہ وائرس مقامی طور پر مزید نہ پھیلے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں