الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ پولنگ کا دن 16 مارچ 2023مقررکیا گیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے حکومت اپوزیشن جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13 فروری تک ہوگی۔16فروری تک اعتراضات داخل کئے جاسکیں گے جنہیں 20فروری تک نمٹا لیا جائے گا 21فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی جائے گی 22فروری کو کوئی بھی امیدوار دستبردار ہوسکے گا ۔23فرور ی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کردیئے جائیں گے۔ پولنگ 16 مارچ کو ہوگی ۔ضمنی الیکشن ان حلقوں میں ہوگا۔ این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 شامل ہے ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیئے ہیں جسے سپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔اسلام آباد ،کراچی ،کوئٹہ ،ڈیرہ اسماعیل خان،صوابی ،نوشہرہ ،سوات ہری پور، کوہاٹ ،خیبر،راولپنڈی،جہلم۔ بھکر،اور ڈیرہ غازی خان کے حلقے شامل ہیں سیاسی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام حلقوں میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں