حب سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت نہ ہوسکی

حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر سے دو افراد کی نعشیں برآمد، ایک کی شناخت نہ ہوسکی ،ایک برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق نعش ورثاءے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز حب شہر کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے سے ایک شخص کی نعش ملی جسے جام غلام قاد ر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر نعش کی شناخت 53سالہ محمد بخش ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی بتایا جاتا ہے کہ متوفی ریٹائرڈ DSPمحمد رمضا ن بروہی (مرحوم ) کا بیٹا تھا جبکہ دوسری نعش 55سالہ ایک معمر شخص کی برشنا ہوٹل کے قریب تھڑے پر پڑی ہوئی ملی جسکی شناخت نہ ہونے پر نعش کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں