بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش و برف باری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔برف باری اور بارش سے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی جس کے باعث رہائشیوں اور سیاحوں کو اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور موسم کی صورتحال معلوم کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز کوئٹہ سمیت زیارت، پشین، مسلم باغ، کان مہترزئی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، قلات، مستونگ، ٹوبہ اچکزئی اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔تاہم پورے دن وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا، کوئٹہ اور چمن کو ملانے والی شاہراہ درہ خوجک میں شدید برف باری سے کوئٹہ اور قندھار کے درمیان سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔بارش اور برف باری کا سلسلہمختلف علاقوں میں رات گئے تک جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں