وزیر خارجہ بلاول بھٹو 29 جنوری سے ماسکو کا دوروزہ دورہ کرینگے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو 29 جنوری سے ماسکوکا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 سے 30 جنوری پیر تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو روسی وزیر خارجہ کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کررہے ہیں۔ دورہ ماسکو کے دوران وزیر خارجہ روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Load/Hide Comments


