قلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں آگ بھڑک اٹھی

قلات(انتخاب نیوز) قلات میں محلہ شیشہ ڈغا ر میں کمر ے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ رات محلہ شیشہ ڈغار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دادمحمدجتک کے گھرمیں آگ لگ گئی جسکی وجہ سے دادمحمد جتک کا ایک کمرہ جل کر منہدم ہوا کمرے میں دادمحمد جتک کے بیٹھے کے شادی کا مکمل سامان اور اشیاء خوردنوش رکھاہواتھا اس واقع کے بعد داد محمدکے گھر میں اشیاء خورنوش اور رہائشی سامان بلکل ختم ہوچکاہے داد محمد جتک محنت مزدوری کرکے بچوں کا گزر بسرکرتاہے انہوں نیڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کرنل ایف سی اور دیگر مخیر حضرات سے اپیل کی ہیکہ داد محمد جتک کے ساتھ اظہار ہمدردی کرکے مالی امداد اور اشیاء خودنوش کا انتظام کیاجائے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے بچوں کو بھوک سے بچا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں