ڈنک واقعہ ہماری قومی غیرت پر حملہ ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ دنوں سانحہ ڈنک میں خاتون کی شہادت پر جمعرات کے روز تربت کے مضافاتی علاقہ ڈنک میں انکے گھر جاکر انکے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ڈاکٹر مالک نے انکے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ چوری اور ڈکیتی کے معمول کا مجرمانہ واردات نہیں بلکہ ہمارے قومی غیرت پر حملہ ہے اور واقعہ نے پورے معاشرہ کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے،ڈاکٹر مالک نے انہیں یقین دلایا کہ نیشنل پارٹی سمیت یہاں کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام انکے ساتھ ہیں اور اس قومی جرم میں شریک مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچاننے کے لیئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماء سینیٹر کہدہ اکرم دشتی،ابوالحسن بلوچ،ناظم الدین ایڈوکیٹ،محمد جان دشتی،حلیم بلوچ، مشکور انور،ڈاکٹر نوراحمد، شوکت دشتی، گلزار دوست،رجب یاسین،نعیم عادل اور دیگر کارکناں بھی انکے ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں