پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی نوشکی میں ایرانی تیل بھی مارکیٹ سے غائب
کوئٹہ (انتخاب نیوز)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی نوشکی میں ایرانی تیل بھی مارکیٹ سے غائب منی پٹرول پمپ مالکان نے دکانیں بندکر کے ہزاروں لیٹر ذخیرہ کردی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ایرانی تیل کے کاروباری حضرات کی چاندی ہوگئی نوشکی میں منی پٹرول پمپس بند عوام اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا گزشتہ روز تک نوشکی میں ایرانی پٹرول کی فی لیٹر 160 روپے میں فروخت کی جارہی تھی مگر پاکستانی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کہ بعد ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی 60 روپے فی لیٹر بڑھانے کے لئے دکانداروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کردیئے اور منی پٹرول پمپس بند کردیئے
Load/Hide Comments


