مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی کاوش اپنے خاندان سے نہ جوڑیں: شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ ‏مریم نواز پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نےکہا کہ مریم نواز کی کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں بلکہ پیسے سے رہی، ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔

‘یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے‘

انہوں نےکہا کہ آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے، وہ عوام سے کیا وفا کریں گے؟ قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں