غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

ڈیرہ مراد جما لی:بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا مقتولین کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں بلکہ پولیس نے واقعات کی مختلف پہلوں سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ فرید خان میں مسلح شخص نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان غلام مصطفی اور خاتون بختیاور قتل کردیا دوہرے قتل کے شبہ میں صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم قطب الدین کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا ہے جسے تفتیش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرد اور خاتون کو سیاہ کاری کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ضلع نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود گوٹھ غازی خان میں مسلح شخص نے گل بی بی نامی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشیں ڈویژنل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیں دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں