بتایا جائے فواد کو کہاں رکھا گیا، حکومت کے کسی فرد نے رابطہ نہیں کیا، حبافواد
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ عدالتی ہدایات کے باوجود شوہر سے ملنے نہیں دیا گیا، ہمیں بتایا جائے کہ فواد کو کہاں رکھا گیا،حکومت کے کسی فرد نے ہم سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور بچوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا جارہا، سیشن کورٹ نے ملاقات کی اجازت دی تھی، چیف جسٹس اور وزیراعظم نوٹس لیں، ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ ازخود نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ فواد کو کہاں رکھا گیا، آپ اس طرح مجھے توڑ نہیں سکتے، دہشت گردوں کی طرح کپڑا ڈال کر لے جایا جاتا ہے، فواد چوہدری پر کپڑا نہیں ڈالنے دینا۔حبا فواد نے کہا کہ مریم نواز کس حیثیت سے پروٹوکول لے رہی ہیں، پتہ چلا کہ بنی گالہ کی بھی سکیورٹی اٹھالی، حکومت کے کسی فرد نے ہم سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔


