سرگودھا، نوجوان ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے جاں بحق

سرگودھا(انتخاب نیوز)سرگودھا میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی ہے۔برطانوی نژاد 20 سالہ پاکستانی نوجوان منتظر مہدی حسن سر پرپستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔منتظرمہدی رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا جس کی ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان چلی گئی جبکہ ورثا ء نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت سے تھانہ ساجد شہید پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔نوجوان کی ہلاکت سے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ تھانہ شہید پولیس نے مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں