موسمی صورتحال خراب،صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ اسلام آباد ملتوی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہو گیا۔ یو اے ای کے صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے، معزز مہمان صبح ساڑھے 7 بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے، سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہوگا، معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے، دورہ کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔صدر یو اے ای نے جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آنے کی یقین دہانی کروائی


