سینٹ نے سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) سمیت کئی بلز متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینٹ نے سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) کا (ترمیمی) بل 2023 سمیت کئی بلز متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے۔ پیر کواجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد نے تحریک پیش کی کہ سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کرنے کا بل سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے تحریک پیش کی کہ پاکستان حلال اتھارٹی ایکٹ 2016 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان حلال اتھارٹی (ترمیمی) بل 2022 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس میں سینیٹر کامران مائیکل نے تحریک پیش کی کہ میرج ازدواج عیسائیاں ایکٹ 1872 میں مزید ترمیم کرنے کا بل میرج ازدواج عیسائیاں (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس میں سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیمی) بل 2022 (دستور کے آرٹیکل 160 کی ترمیم) پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس کے دور ان سٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل 2022 واپس لے لیا گیا اس ضمن میں سینیٹر فیصل سلیم رحمن نے تحریک پیش کی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں مزید ترمیم کرنے کا بل سٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل 2022 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس بل کو آئندہ پیر تک موخر کر دیتے ہیں۔ بعد ازاں محرک نے چیئرمین سینیٹ کی ہدایت کے مطابق بل واپس لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں