عدالت نے این ایف سی سے متعلق وفاق سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد: اسلا آباد ہائی کورٹ نے قومی مالیاتی کمیشن بارے ن لیگی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ غیر منتخب نمائندے کو کمیشن میں رکھنے کے لئے صدر پاکستان کا تمام صوبائی گورنرز سے مشاورت ضروری ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ قومی مالیتی کمیشن کے پانچ میں سے دو ارکان کی تقرری غیر آئینی ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں